کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پہلے مودی حکومت مہاتما گاندھی قومی روزگار ضمانت اسکیم (منریگا) کی شدید نکتہ چینی کرتی تھی لیکن اب یو ٹرن لے کر اسے قومی فخر کا پروگرام بتاکر اس کی حصولیابیوں پر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے منریگاکے دس سال کامیابی سے مکمل ہونے
پر آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ منریگا کو کانگریس حکومت کی ناکامی کا جیتا جاگتا یادگار بتانے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اب اس کی کامیابی کی تعریف کررہی ہے اور اسے قومی فخر کا پروگرام بتاکر جشن منعقد کررہی ہے ۔
انہوں نے طنزکرتے ہوئے اسے مسٹر مودی کی سیاسی دانش مندی کی بہترین مثال قرار دیا